16 مئی کو ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ

16 مئی کو ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ

وفاقی حکومت نے بھارت کے خلاف حالیہ کامیابیوں کی خوشی میں 16 مئی کو “یومِ تشکر” منانے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ایک اہم پریس بریفنگ میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یومِ تشکر کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوگا، جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ ملک بھر میں خصوصی دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی جن میں ملکی سلامتی، ترقی، اور افواجِ پاکستان کی کامیابیوں کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ یومِ تشکر کے موقع پر قومی یادگاروں پر خصوصی تقریبات بھی منعقد ہوں گی۔ کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوں گی، جو قومی اتحاد، یگانگت اور احترام کی علامت ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ دن مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے وقف کیا گیا ہے، جنہوں نے “آپریشن بونیڈنم مارسوس” میں بھارت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ عوام نہ صرف اس روز تشکر کا اظہار کریں گے بلکہ ملک کی سلامتی، افواج کی مسلسل طاقت اور کامیابی کے لیے دعا بھی کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *