حکومت کا ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی اورپیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی اورپیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے آئیندہ پندرہ روز کے لیئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی اور پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے مقرر کی ہے اورپیٹرول کی فی لیٹر،قیمت 252 روپے 63 پیسے ہو گی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164 روپے 65 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4،روپے 68 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے اورلائٹ سپیڈ ڈیزل 150 روپے 65 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *