پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست، چین نے جے 10 سی طیاروں پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تصاویر لگا دیں

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست، چین نے جے 10 سی طیاروں پر تباہ شدہ  بھارتی طیاروں کی تصاویر لگا دیں

ویب ڈیسک۔ پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو مسلسل عالمی سطح پر شرمندگی کا سامناکرنا پڑا ہے۔پاکستان کے دوست ملک چین نےبھارت کی عبرتناک شکست کو تاریخ کا حصہ بنانے کےلیے اپنے  جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کے ہاتھوں  تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی تصاویر لگا دیں۔

چین نے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے پانچ طیاروں کی تصاویر نصب کی ہیں۔ جن میں  تین رافیل،  دو ایس یو 30 اور ایک مگ 21 طیارے شامل ہیں۔

یار رہے کہ سات مئی کو بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف وزری پر پاک فضائیہ نے کاروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے پانچ طیارے گرادیئے تھے۔

پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں کی  مدد سے بھارت کے جدید طیارے رافیل گرا کر بھارت کا غرور و تکبر خاک میں ملادیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے اروناچل پردیش کے 27 مقامات کے نام تبدیل کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *