پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کیلئے کئی نئے غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل، نام سامنے آ گئے

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کیلئے کئی نئے غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل، نام سامنے آ گئے

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کیلئے کئی نئے غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہو گئے۔

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ابتدائی راؤنڈ میں ٹورنامنٹ کا حصہ نہ بننے والے کھلاڑیوں نے بھی بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کردی۔پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے ٹیموں کو جوائن کر لیا ہے۔

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن اور راجا پاکسے، سری لنکا کے دنیش چندیمل، اویشکا فرنینڈو، افغانستان کے گلبدین نائب، اسکاٹ لینڈ کے جارج منسے، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز، جنوبی افریقی بیٹر رسی وین ڈر ڈیوسن پی ایس ایل 10 کے ابتدائی میچز میں ٹیموں کا حصہ نہیں تھے۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا آئی پی ایل کے بقیہ میچز کیلئے بھارت واپس جانے سے انکار

شکیب الحسن اور راجا پاکسے لاہور قلندرز میں شامل ہوئے ہیں، رائیلی روسوو اور فن ایلن کے علاوہ گلبدین نائب، دنیش چندیمل اور اویشکا فرنینڈو بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک ہوگئے ہیں جب کہ جارج منسے کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

اس سے قبل، الیکس ہیلز، رسی وین ڈر ڈیوسن، ڈیوڈ وارنر، بین میک ڈرموٹ، جیمز ونس، سکندر رضا، لیوک ووڈ، ٹام کوہلر کیڈ مور، میکس برائنٹ، نجیب اللہ زدران، کوشل مینڈس بھی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے پاکستان آنے کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *