چینی کی ز یادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر 185 روپے فی کلو تک پہنچگئی ہے، پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
حالیہ ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی قیمت میں 5 روپے تک فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ روز چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا تھا کہ قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو چینی 200 روپے فی کلو تک چلی جائے گی۔