ملک کے بیشتر حصے میں شدید گرمی ، درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ گیا

ملک کے بیشتر حصے میں شدید گرمی ، درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ گیا

ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ گیا۔

ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارا 51 ڈگری تک پہنچ گیا۔

لاڑکانہ میں 49، سکھر  اور دادو میں 48، جیکب آباد میں 47 اور  نوابشاہ میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد، لاہور اور  فیصل آباد میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سے زائد رہا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں گرمی کی شدت 43 ڈگری تک محسوس کی گئی، زیادہ گرمی کی وجہ سے شہر میں بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے، گلے کی تکلیف، زکام اور بخار تیزی سے پھیل رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر رکھی ہے کہ گرمی کی لہر 3 سے 4 روز جاری رہنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *