ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیف

ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے۔

یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران میڈیا کے کردار کی تعریف کی۔

دشمن اس ڈراونے خواب سے نہیں نکل سکے گا، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے اورہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ  میڈیا کا کردار پورے معاملے میں شاندار رہا ہے، ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔ آر می چیف نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا۔

آرمی چیف نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران صحافیوں کے ساتھ ساتھ  ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھی تعریف کی، صحافیوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ان کی ٹیم نے صحافیوں کے ساتھ تعاون کیا اور انھیں بروقت حقیقی صورتحال سے آگاہ کیا۔

صحافی نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا ہر لفظ حب الوطنی سے سرشار تھا، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ادا میں کرتا تھا، الفاظ آرمی چیف کے ہوتے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *