جذبۂ ’بُنْیَانُ مَّرصُوصْ‘کو معاشی ترقی تک بڑھانے کی ضرورت ہے، رضوان سعید شیخ

جذبۂ ’بُنْیَانُ مَّرصُوصْ‘کو معاشی ترقی تک بڑھانے کی ضرورت ہے، رضوان سعید شیخ

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ’یوم تشکر‘ کے موقع پر واشنگٹن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران ’ میرے محبوب وطن تجھ پہ اگر جاں ہو نثار، میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہ تن‘ ملی نغمے سے آغاز کرتے ہوئے تجویز کیا کہ جذبۂ ’بُنْیَانُ مَّرصُوصْ‘کو معاشی ترقی و اقتصادی اہداف تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور قوم و افواج پاکستان کی زبردست کامیابی پر واشنگٹن ڈی سی میں یومِ تشکر کے موقع پر پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

امریکا کے لیے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے قومیپرچم کو سربلند کرتے ہوئے کہا کہ آج ’یومِ تشکر کے موقع پر جہاں ہم خداوند کریم  کے سامنے سربسجود ہیں وہاں ہم اپنی مسلح افواج  کے شکر گزار ہیں  جو ہماری آزادی کے ضامن ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ان معصوم، خواتین اور بچوں،  کا شکر ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری سالمیت کی بقا کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، بھارت کی جانب سے جارحیت نے ہماری  قومیت کو از سرِ نو زندہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم  نے کامل ایمان، یقین اور ثابت قدمی کے ساتھ جارحیت کا مقابلہ کیا، دنیا بھر نے دیکھا کہ پاکستانی قوم نے من الحیث القوم اپنے عہد آزادی کی تجدید کی، ہم نے ثابت کیا کہ  پاکستانی قوم اپنے وطن کی نظریاتی،  جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہانےکے لیے تیار ہے۔

 یوم تشکر ایمان، اتحاد اور تنظیم  کے  سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے لیے تجدید عہد کا موقع ہے، آئیں آج اس امر کا اعادہ کریں کہ ہم ا پنے  شخصی، نظریاتی،  سیاسی اور دیگر اختلافات سے بالاتر ہو کرنہ صرف اپنی آزادی کی حفاظت کریں گے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان دنیا کا محور ہوگا۔  اس منزل کے  حصول کے لئے  بنیان مرصوص   کے جذبے کو معاشی ترقی اور اقتصادی اہداف تک بڑھانے کی  ضرورت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *