پاکستان کا ایک اور اعزاز،  اے ایس پی انعم شیر نے ورلڈ’ایکسیلینس ان کرمنل انویسٹی گیشن‘ ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کا ایک اور اعزاز،  اے ایس پی انعم شیر نے ورلڈ’ایکسیلینس ان کرمنل انویسٹی گیشن‘ ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی پولیس افسر انعم شیر خان نے بین الاقوامی شہرت حاصل کر لی، دبئی میں ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں “کرمنل انویسٹی گیشن میں ایکسیلینس” کیٹیگری کے لیے ایوارڈ جیت لیا۔

اے ایس پی انعم شیر خان نے ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں ’ایکسیلینس ان کرمنل انویسٹی گیشن‘ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انعم شیر خان کو یہ ایوارڈ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پیش کیا گیا۔

یہ ایوارڈ دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف نے دیا ہے،192 ممالک کے افسران کو ان کی غیر معمولی کارکردگی پر مختلف زمروں میں پرکھا گیا۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اے ایس پی انعم شیر خان نے اپنی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بین الاقوامی ججز کو متاثر کیا اور بالآخر یہ اعزاز حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ فوجداری تحقیقات کے میدان میں ان کی شاندار خدمات کو تسلیم کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by USEFP (@usefpakistan)

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے انعم شیر خان کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان اور پنجاب پولیس دونوں کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے ایس پی انعم شیر خان جیسے باصلاحیت افسران مستقبل کی پولیس قیادت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ورلڈ پولیس سمٹ پولیس قیادت کے لیے سب سے بڑا اور پروفیشنل عالمی پلیٹ فارم ہے۔ یہ ہر سال افسران کو ان کی شاندار قیادت اور جدید پولیسنگ طریقوں کے لئے تسلیم کرتا ہے۔

سخت جانچ پڑتال اور انٹرویوز کے بعد ایوارڈ کمیٹی نے رواں سال پنجاب پولیس کے 2 افسران کا انتخاب کیا۔ دوسری پوزیشن ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان کو ان کی مثالی کارکردگی پر ’پولیسنگ میں بہترین مصنوعی ذہانت کے نفاذ‘ کے زمرے میں دوسری پوزیشن سے نوازا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *