آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر راولپنڈی اسٹیڈیم میں موجود، پی ایس ایل کے 3 دن مسلح افواج کے نام

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر راولپنڈی اسٹیڈیم میں موجود، پی ایس ایل کے 3 دن مسلح افواج کے نام

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

پاک بھارت جنگ میں سیز فائر ہونے کے بعد پی ایس ایل 10 کا دوبارہ راولپنڈی میں آغاز ہو گیا ہے، میچ سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مسلح افواج  کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

میچ کے آغاز سے قبل شہدا کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس کی شاندار بیٹنگ، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 238 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کی اور پشاور زلمی کو بڑا ٹارگٹ دیا، دوسری اننگز کا آغاز ہوا تو آرمی چیف بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر تقریب کے میزبان حمزہ عباسی نے اعلان کیا کہ  پاکستان سپر لیگ کے تین دن آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے نام کردیے گئے ہیں۔ پہلا دن آرمی، دوسرا دن نیوی اور تیسرا دن ائیر فورس کے نام کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *