سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا ۔
شاہ محمودقریشی پر 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق متعدد مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے اور وہ اگست 2023 سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے شاہ محمود قریشی کے وکیل ایڈووکیٹ رانا مدثر نے بتایا کہ ان کے موکل کو صبح سویرے نماز فجر کے بعد دل کی تکلیف ہوئی ۔ جیل کے ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کروایا۔
وکیل نے کہا کہ انہیں ریسکیو 1122 نے پی آئی سی منتقل کیا جب ان کی صحت بہتر نہیں ہوئی ، انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔