پاک فوج نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا : صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین

پاک فوج نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا : صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، قوم بھارت کے خلاف فتح پر فخر محسوس کر رہی ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں چوہدری شافع حسین نے کہا کہ بہادر سپاہیوں نے جرات اوربہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے جسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے دنیا بھر میں سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ

صوبائی وزیر نے ملک کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ یہ ہماری فوج ہے جس نے دشمن کو خاک چاٹنے پر مجبور کیا اور پی اے ایف نے بھارت کے 6 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا جس سے بزدل دشمن کو بڑا مالی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی دل کی تکلیف کے باعث پنجاب کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ منتقل

چین اور پاکستان کے عوام بھارت کے خلاف فتح پر انتہائی خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمارا قابل اعتماد دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *