پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا آج پھر رابطہ ، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا، اسحاق ڈار

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا آج پھر رابطہ ، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا، اسحاق ڈار

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق پلان میڈیا پر سامنے لائیں، پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنے کے لیے پورا پلان تیار ہوچکا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹرین کا ایک وفد امریکا، دوسرا یوکے، برسلز اور فرانس جائے گا جب کہ ایک وفد روس بھی جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سورج آگ برسانے لگا، ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی برقرار

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں عالمی سطح پر مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اہم ٹاسک کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عالمی سطح پر پاکستان کا ’امن کا مؤقف‘ پیش کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *