مودی حکومت بری طرح پھنس گئی، اپنے ہی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور پر اہم سوالات اٹھا دیے

مودی حکومت بری طرح پھنس گئی، اپنے ہی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور پر اہم سوالات اٹھا دیے

بھارت میں مودی حکومت پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور اس کے پاکستان پر جھوٹے الزامات اور بعد ازاں آپریشن سندور میں بری طرح ناکامی پر میڈیا نے اہم سوالات اٹھا دیے ہیں اور کہا ہے کہ نریندرمودی نے پہلگام فالس فلیگ کے ذریعےآپریشن سندور کا ڈراما رچایا مگر عالمی سطح پر مزید بے نقاب ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیف

بھارتی جریدے’دی وائر‘ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں جریدے نے اپنی رپورٹ میں مودی سرکارکا جھوٹ پر مبنی ہر دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔

بھارتی جریدے ’دی وائر‘ نے لکھا کہ مودی سرکار نے پہلگام حملے سے پہلے سیکیورٹی کیوں فراہم نہ کی؟ 26 جانیں بچائی جا سکتی تھیں، آپریشن سندور سے پہلے سرحدی علاقوں سے شہریوں کا انخلا کیوں نہ کیا گیا؟ بھارتی گولہ باری سے 20 ہلاکتیں، ذمہ دار کون ہے؟،

’دی وائر‘ نے سوال کیا کہ مودی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی بھیک مانگی، مگر سیز فائر کا اعلان امریکی صدر نے کیوں کیا؟ امریکی ثالثی کو ہمیشہ مسترد کرنے والا بھارت اب خود ٹرمپ کے قدموں میں کیوں گرا؟ پہلگام حملے کے اصل مجرم اب تک آزاد کیوں ہیں؟ بھارتی انتقامی کارروائی کے باوجود قاتل کہاں ہیں؟۔

آپریشن سندور کے نتائج پر خاموشی، بھارتی فضائیہ کو نقصانات ہوئے یا نہیں؟ مودی حکومت کیا چھپا رہی ہے؟، کیا بھارت اب شمالی کوریا یا روس بن چکا ہے؟ عوام کو سچ بتانے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ پلواما حملے کے اصل حقائق آج تک سامنے کیوں نہیں آئے؟ 6 سال بعد بھی مجرم آزاد کیوں ہیں؟۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے ہاتھوں ہرمحاذ پر شکست، ہزیمت چھپانے کیلئے بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا جاری

دی وائر نے لکھا کہ اگر بھارتی حکومت مستعد ہوتی تو پہلگام میں خونریزی نہ ہوتی، مودی حکومت کی نااہلی سے سوالات بڑھ گئے،  مودی سرکار صرف بدلہ لیتی ہے، حملے کیوں نہیں روکتی؟ کیا کسی وزیر سے جوابدہی ہوگی؟۔

دی وائر کے مطابق بیساران میں 26 معصوم افراد کا قتل بھارتی حکومت کی سیکیورٹی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے، مودی سرکار نے سیاحتی مقام پر کچھ دن قبل سیکیورٹی ختم کر کے عوام کو اپنی مدد آپ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ حملے کے وقت بیساران میں ایک بھی سیکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھا، پہلگام کے قاتل تاحال آزاد، آپریشن سندور کے باوجود ابھی تک کوئی گرفتاری کیوں نہ ہو سکی۔

’دی وائر‘ کے مطابق ایک دہشتگرد بھی نہیں پکڑا گیا جبکہ پاکستان کے خلاف آپریشن سندور لانچ کر دیا گیا، اگر وی آئی پیز کے لیے سیکیورٹی ہے، تو عوام کے لیے کیوں نہیں (زندہ بچ جانے والوں کا سوال)، پہلگام حملے میں ڈیڑھ گھنٹہ تک مدد نہ پہنچی، بھارتی ریاست نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔

دی وائر نے مزید لکھا کہ آپریشن سندور دہشتگردوں کے بجائے پاکستان پر الزام دھرنے کی سیاسی چال ثابت ہوا، مودی سرکار دہشتگردوں کو پکڑنے کے بجائے پاکستان مخالف بیانیہ بنانے میں مصروف رہی۔ 6 سال گزر گئے، پلوامہ حملے کی تحقیقات کا کوئی نتیجہ نہ نکلا۔

دی وائر کے مطابق بھارتی حکومت کی ایک اور انٹیلیجنس ناکامی،نہ پلوامہ کا نہ ہی پہلگام کا جواب، بھارتی حکومت نے آپریشن سندور میں طیاروں کا نقصان چھپایا، رافیل طیاروں کی گمشدگی پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک،پاکستان کی جانب سے میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب

دی وائر نے مزید لکھا کہ آپریشن سندور کے نام پر مودی سرکار آپریشنز پر آپریشنر کر رہی ہے جبکہ عوام کو سچ سے دور رکھا جا رہا ہے، بھارتی جمہوریت میں جوابدہی کے بجائے مودی سرکار نے مکمل چپ ساد لی، وزراء بچ نکلے، عوام قربان ہو گئی۔

دی وائر کے مطابق پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں ناکام، عالمی میڈیا میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ادھر دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کی سیکیورٹی ناکامیاں پاکستان کے خلاف جھوٹے حملوں کی بنیاد بنیں، بھارتی میڈیا اور حکومت جنگی جنون میں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، بھارت کی شفافیت سے دوری خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *