کوئٹہ میں فلائی جناح کا طیارہ معجزاتی طور پر حادثے سے بچ گیا

کوئٹہ میں فلائی جناح کا طیارہ معجزاتی طور پر حادثے سے بچ گیا

ویب ڈیسک: شدید طوفان کے باعث کوئٹہ میں فلائی جناح کا طیارہ معجزاتی طور پر حادثے سے بچ گیا- پائلٹ کی انتہائی مہارت نے سینکڑوں جانیں بچا گیا۔ 

شدید طوفان کے دوران فلائی جناح کے طیارے نے چار بار لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم ایندھن کم ہونے کے باوجود چوتھی کوشش میں کامیاب لینڈنگ کے بعد ممکنہ تباہی سے بچا لیا گیا۔

سیکریٹری اطلاعات بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ طیارے نے شدید طوفان اور خراب موسم باعث چار بار لینڈنگ کی کوشش کی اورخوش قسمتی  مگر کامیابی چوتھی بار ملی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر مسافروں کے بیہوش ہونے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کی ایک پرواز کو تیز پچھلی ہواؤں (ٹیل ونڈز) کے باعث کراچی موڑ دیا گیا۔

حمزہ شفقات نے بتایا کہ یہ صورتحال انتہائی نازک تھی، لیکن پائلٹ کی مہارت اور بروقت فیصلوں کی بدولت بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *