وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخواانجینئرامیرمقام کا کہنا ہے بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کےبعد منظرنامہ بدل گیا۔
کوہاٹ میں جلسے عام سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے ویکم کہتا ہوں، بھارتی جارحیت کےخلاف اللہ تعالیٰ نے ہمیںعظیم کامیابی عطا فرمائی ۔
وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نےدنیا میں سفارتی سطح پربھرپورمقدمہ لڑا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نےدنیا بھر میں سفارتی سطح پربھارت کا جھوٹ بےنقاب کیا، پاک افواج نےبھارت کومنہ توڑجواب دے کرپاکستان کا سر فخرسےبلند کردیا ۔
پاکستان بین الاقوامی سطح پرایک مضبوط قوت بن کرسامنے آیا ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہے اورمسلح افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے، بہادرمسلح افواج ہمارے لیے باعث فخر ہے ۔
افواج پاکستان نےبھارت کو تاریخی جواب دے کراس کا غرورخاک میں ملادیا۔ امیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم نے جذبےسے بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا، خیبرپختونخوا میں لوٹ مارکا بازارگرم ہے۔