بھارت نے پانی روکا تو نتائج بھگتے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت نے پانی روکا تو نتائج بھگتے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دریائے سندھ کا پانی روکنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج برآمد ہوں گے۔ صرف ایک پاگل شخص ہی پاکستان کے 240 ملین لوگوں کے لیے پانی روکنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔

عرب نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اگر بھارت نے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا تو پاکستان پوری قوت سے جواب دے گا۔

مجھے امید ہے کہ وہ وقت نہیں آئے گا، لیکن یہ ایسے اقدامات ہوں گے جو دنیا دیکھے گی، اور ان کے نتائج ہمیں آنے والے سالوں اور دہائیوں تک بھگتنے ہوں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کوئی بھی پاکستان سے پانی روکنے کی ہمت نہیں کرتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی فوج ایک پیشہ ور ادارہ ہے جو سیاسی حکومت کی ہدایات اور بین الاقوامی معاہدوں پر مکمل عمل کرتی ہے۔

جنگ بندی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی اب بھی جاری ہے اور اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت دونوں فریقوں کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ اگر کوئی خلاف ورزی ہوتی ہے تو وہ اس کے مطابق جواب دیں گے، لیکن یہ صرف ان پوزیشنوں پر تھا جہاں خلاف ورزی کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم کبھی بھی شہریوں یا ان کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہیں بناتے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد سیزفائر کی باضابطہ درخواست بھارتی وزارت دفاع نے کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا انکشاف

بھارتی طیاروں کی تباہی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل چوہدری نے تصدیق کی کہ 6 بھارتی طیارے تباہ ہوئے، جن میں میراج 2000 بھی شامل ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف طیارے کو نشانہ بنایا۔ ہم مزید مار سکتے تھے، لیکن ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ کشمیر پر بھارت کی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اور جب تک بھارت مذاکرات کی میز پر نہیں آتا، خطے میں کشیدگی کا خطرہ برقرار رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *