دنیا کا مہنگا ترین سونے کا لباس، قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

دنیا کا مہنگا ترین سونے کا لباس، قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں جاری واچ اینڈ جیولری مڈل ایسٹ شو میں 21 قیراط سونے سے تیار کردہ ایک شاندار لباس نے شائقین اور ماہرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

تقریباً 50 لاکھ درہم مالیت جو کہ پاکستانی 38 کروڑبنتے ہیں کے اس منفرد لباس کو 10 کلوگرام سے زائد خالص سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ شاہکار اپنی نوعیت کا منفرد لباس ہے جسے دنیا کے مہنگے ترین سونے کے لباس کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سند بھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :8 فٹ لمبا پتہ، جنگلات میں قدرت کا انوکھا شاہکار دریافت

یہ دلکش تخلیق معروف جیولری برانڈ الرومازان گولڈ اینڈ جیولری کی جانب سے نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔ نمائش میں آنے والے ہزاروں افراد اس منفرد لباس کو قریب سے دیکھنے کے لیے خصوصی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ سونے کا لباس مشرقِ وسطیٰ میں لگژری جیولری، اعلیٰ دستکاری اور جدید ڈیزائننگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس میں فن، فیشن اور زیورات سازی کا منفرد امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایک ایسی یادداشت جو کچھ نہیں بھولتی، نعمت یا زحمت؟

شارجہ میں جاری یہ بین الاقوامی نمائش دنیا بھر کے معروف ڈیزائنرز اور برانڈز کی جانب سے پیش کیے گئے خصوصی سونے، ہیرے اور گھڑیوں کے مجموعوں کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

تاہم نمائش میں موجود تمام شاہکاروں کے درمیان 21 قیراط سونے سے تیار کردہ یہ لباس سب سے نمایاں کشش بن چکا ہے، جو دولت، نفاست اور فنکارانہ مہارت کی ایک منفرد مثال تصور کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles