ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی، بارش کہاں ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی، بارش کہاں ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چترال، دیر،سوات، کوہستان، بٹگرام میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 پشاور، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بھی بارش کا بھی امکان ہے۔ نوشہرہ، چارسدہ، کرم، وزیرستان، بنوں، کوہاٹ، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش متوقع ہے۔

امحکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، لاہور، سرگودھا، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،نارووال میں بارش متوقع ہے۔ فیصل آباد، شیخوپورہ، جھنگ، بھکر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی پیرول پر رہائی کا کوئی جواز نہیں، سینیٹرعرفان صدیقی

ادھر پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ساؤتھ پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے، گزشتہ روز اٹک میں 44.5، بہاولنگر 46.5، بہاولپور 45.5، بھکر 47 اور ڈیرہ غازی خان 45.6 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہےگا، دوپہر کے بعد سندھ کے بیشتر اضلاع میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم او خشک رہے گا۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی اور ٹھنڈے مشروبات استعمال کرنے، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور سر کو ڈھانپنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ ہیٹ ویو کے اثرات سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *