ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے پیش گوئی ذوالحج کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذوالحج کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں جبکہ 27 مئی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، اُس دن غروب آفتاب کے وقت ملک بھر میں چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔
ماہر فلکیات نے کہا کہ اس طرح پاکستان میں عیدالاضحیٰ سات جون کو ہونے کا امکان ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں حج 5 جون ،عید 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔