حکومت کی جانب سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں کی تبدیلی کا قومی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، پنکھے لگانے کیلئے منصوبے کا اعلان آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کیا جائے گا۔
بجلی صارفین اس منصوبے کے تحت بینکوں کی مالی معاونت سے پنکھے لے سکیں گے، صارفین ان پنکھوں کی قیمت کی ادائیگی بجلی کے بلوں کے ذریعے اقساط میں ادا کریں گے۔