محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر کا دورانیہ مزید چار دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

جاری کردہ الرٹ کے مطابق 20 سے 24 مئی کے دوران جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔

اسی طرح پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور باہر آتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ دن کے وقت براہ راست دھوپ سے بچیں، دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کر دی

کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں اور مویشیوں کے تحفظ کا بھی خاص خیال رکھیں۔

یاد رہے کہ 15 مئی کو بھی محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ملک کے بیشتر جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے اور یہ صورتحال تین سے چار دن تک برقرار رہ سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *