وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔
وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20مئی سے بڑھا کر یکم جون 2025 تک کرنے کا اعلان کر دیاگیا ہے۔
آخری تاریخ میں توسیع سے طلبا کو اسکیم کے وسائل سے فائدہ اٹھانے اور اپنی ڈیجیٹل خواندگی کو بڑھانے کا موقع ملے گا۔ یوتھ پروگرام کے ایک عہدیدار کے مطابق اس اسکیم جو وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کا حصہ ہے، کو ملک بھر کے طلبا کی طرف سے پذیرائی ملی ہے۔
نئی ڈیڈ لائن کے ساتھ وہ طلبا جو ابتدائی موقع سے محروم رہے اب درخواست دے سکتے ہیں اور پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔