پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے شمالی وزیرستان کے میرعلی واقعے سے متعلق ان سے منسوب کی جانے والی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے کر سختی سے تردید کی ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے ایک جھوٹی خبر گردش کر رہی ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ “میں اس من گھڑت خبر کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “میرعلی واقعے کے حوالے سے آج میں نے کوئی خبر میڈیا کو جاری نہیں کی۔”
ڈاکٹر سیف نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف مصدقہ ذرائع سے خبریں حاصل کریں۔