فرانس نے پاکستان سے دہائیوں قبل اسمگل کیے گئے قیمتی نوادرات واپس کر دیے

فرانس نے پاکستان سے دہائیوں قبل اسمگل کیے گئے قیمتی نوادرات واپس کر دیے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے فرانس اسمگل کیے جانے والے آثار قدیمہ کے نوادرات کی ایک بڑی تعداد کو فرانسیسی کسٹم حکام نے قبضے میں لینے کے بعد پاکستان واپس بھیج دیا ہے۔

پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کو تاریخی طور پر قیمتی نوادرات موصول ہوئے، جنہیں ثقافتی ورثے کی غیر قانونی درآمد، برآمد اور ملکیت کی منتقلی پر پابندی اور روک تھام کے 1970 کے یونیسکو کنونشن کے تحت ضبط کیا گیا تھا۔ ایک رسمی طریقہ کار کے بعد سفارت خانے نے اب نوادرات کو پاکستان واپس بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسکاٹ لینڈ میں صدیوں پرانے خزانے کی حیرت انگیز دریافت

میڈیا رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی کسٹمز نے حالیہ برسوں میں ان نوادرات کو قبضے میں لیا تھا، جن میں مٹی کے برتن اور دیگر قدیم اشیا شامل تھیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ انہیں بلوچستان میں آثار قدیمہ کے مقامات سے غیر قانونی طور پر چرا لیا گیا تھا۔

اس سے قبل 2019 میں فرانس کی جانب سے 450 نوادرات پاکستان کو واپس کیے گئے تھے جن میں 4000 قبل مسیح کے نوادرات بھی شامل ہیں۔ انہیں فرانسیسی حکام نے ایک دہائی قبل قبضے میں لے لیا تھا۔

اسی طرح 2006 میں پیرس ہوائی اڈے پر قبضے میں لیے گئے مٹی کے 17 برتنوں کا انکشاف ہوا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 100 سال سے زیادہ پرانے ہیں۔ بعد ازاں ماہرین کے جائزے کے مطابق ان اشیا کی تاریخ 2000 سے 3000 قبل مسیح کے درمیان ہے جو ممکنہ طور پر بلوچستان کے قدیم کھنڈرات سے برآمد کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:بدھا کی مورتیاں اور کروڑوں مالیت کی قیمتی نوادرات برآمد

ایک سال تک جاری رہنے والی تحقیقات کے نتیجے میں ہیرس گیلری پر چھاپہ مارا گیا، جس میں 139 ملین یورو (تقریباً 157،000 ڈالر) مالیت کی 445 اشیا کو سامنے لایا گیا ہے۔

پیرس میں پاکستانی سفارت خانے نے ثقافتی ورثے کی اشیا کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے پورے عمل کے دوران فرانسیسی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا۔ اسلام آباد میں حکام نے ان کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے آثار قدیمہ کے ورثے کے تحفظ اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ان نوادرات کی واپسی سے نہ صرف پاکستان کی تاریخ کے انمول ٹکڑوں کو بحال کیا جاسکتا ہے بلکہ ثقافتی املاک کے تحفظ میں بین الاقوامی تعاون کو بھی تقویت ملتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *