بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اپوزیشن جماعت کانگریس پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیے جانے کے بعد رافیل طیاروں کی تباہی اور ملک کی تباہ ہوتی ہوئی ساکھ پر ایک دوسرے پر برس پڑی ہیں، ’سچ پوچھا تو برا مان گئے‘ کے مصداق راہول گاندی نے رافیل سے متلق سوال پوچھا تو مودی سرکار اور اس کے وزرا نے اپوزیشن لیڈر کو پاکستان کی زبان بولنے کا الزام لگا دیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راہول گاندھی پر ’پاکستان کی زبان ‘بولنے کا الزام عائد کیا ہے اور سوال کیا کہ کیا ان کی پارٹی کانگریس اس موقع پر ملک کی حمایت کرنے میں سنجیدہ ہے۔
بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ’آپریشن سندور’ کے تحت فوجی کارروائی کے بارے میں پاکستان کو ‘مطلع’ کیے جانے کے بعد بھارت کے تباہ ہونے والے لڑاکا طیاروں کی تعداد کے بارے میں خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ قوم کو کیوں نہیں بتا رہے کہ ’ہم نے پاکستان کے جوابی حملے میں رافیل سمیت کتنے طیارے کھو دیے ہیں؟۔ جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ’راہول گاندھی‘ پر برس پڑے، کسی نے پاکستان کی زبان بولنے کا الزام لگایا، تو کسی نے انہیں میر جعفر کا لقب دیا اور کسی نے کہا کہ راہول گاندھی کو آئندہ پاکستان کا نشان امتیاز ملنے والا ہے۔
Rahul Gandhi is the new age Mir Jafar. pic.twitter.com/Egb83XjxYL
— Amit Malviya (@amitmalviya) May 20, 2025
بھارتیہ جنتا پارٹی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی پر شدید حملہ کرتے ہوئے ان پر آپریشن سندور کے دوران بھارت کی فوجی کامیابیوں کو کمزور کرنے اور پاکستان کی زبان بولنے کا الزام عائد کیا۔
Informing Pakistan at the start of our attack was a crime.
EAM has publicly admitted that GOI did it.
1. Who authorised it?
2. How many aircraft did our airforce lose as a result? pic.twitter.com/KmawLLf4yW— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 17, 2025
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انتہائی سخت الفاظ میں ایک پوسٹ میں امیت مالویہ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’بے عیب‘ فوجی آپریشن پر مبارکباد دینے کی بجائے راہول گاندھی نے بھارت کی بقول ان کے فضائی برتری اور اسٹریٹجک تیاریوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
امیت مالویہ نے حد کراس کرتے ہوئے راہول گاندی کی پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ تصویر کو جوڑتے ہوئے لکھا کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ راہل گاندھی پاکستان اور اس کے محسنوں کی زبان بول رہے ہیں۔ راہول گاندھی نے بے عیب آپریشن سندور پر وزیر اعظم کو مبارکباد نہیں دی ہے۔
It is not surprising that Rahul Gandhi is speaking the language of Pakistan and its benefactors. He hasn’t congratulated the Prime Minister on the flawless #OperationSindoor, which unmistakably showcases India’s dominance. Instead, he repeatedly asks how many jets we lost—a… pic.twitter.com/BT47CNpddj
— Amit Malviya (@amitmalviya) May 20, 2025
بی جے پی رہنما نے آپریشن سندور کے دوران تباہ ہونے والے رافیل اور دیگر طیاروں کی تعداد پر بار بار سوال اٹھانے پر راہول گاندھی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان سوالات کا جواب پہلے ہی ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) نے آپریشن پر پریس کانفرنسوں میں دے چکے ہیں۔
وہ جواب سننے کے باوجود راہول گاندھی بار بار پوچھتے ہیں کہ ہم نے کتنے جیٹ طیارے کھو دیے – ایک سوال جس کا پہلے ہی جواب دیا جا چکا ہے۔ امیت مالویہ نے سوال اٹھایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ راہول گاندھی نے ایک بار بھی یہ نہیں پوچھا کہ لڑائی کے دوران کتنے پاکستانی طیارے مار گرائے گئے۔
اپنی تنقید کو آگے بڑھاتے ہوئے مالویہ نے طنزیہ انداز میں گاندھی کی وفاداری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کے لیے پاکستان کی طرف سے ’نشان پاکستان‘ کا اعزاز ہوگا۔
ایک اور پوسٹ میں امیت مالویہ نے راہول گاندی کو میر جعفر قرار دیا، میر جعفر بنگال کے نواب سراج الدولہ کے ماتحت ایک سینیئر فوجی کمانڈر تھے۔ وہ برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے نواب کو دھوکا دینے کے لیے بدنام ہیں، جس کی وجہ سے 1757 میں پلاسی کی جنگ میں سراج الدولہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
میر جعفر کا طعنہ امیت مالویہ کا کانگریس پر پہلا حملہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بی جے پی لیڈر سی آر کیشوان نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کو ‘جدید دور کا میر جعفر’ قرار دیا تھا جب انہوں نے پہلگام حملے پر بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی پر سوال اٹھایا تھا۔
Social media posts quoting EAM @DrSJaishankar are implying that India gave advance information to Pakistan about #OperationSindoor#PIBFactCheck
▶️ EAM is being misquoted, and he has not made this statement
🔗https://t.co/DQriAgE56e https://t.co/05OiwE3kdV
— PIB Fact Check (@PIBFactCheck) May 16, 2025
انہوں نے کہا کہ ملکارجن کھرگے نے جدید دور کے میر جعفر کی طرح غدارانہ بیانات دیے ہیں۔ وزیر اعظم کے خلاف ان کا زہریلا، بے بنیاد بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
ہم ان سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کرتے ہیں اور انہیں یہ بھی واضح کرنا چاہیے کہ انہیں اس طرح کے اشتعال انگیز تبصرے کرنے کے لیے کس طرح کی معلومات ملی ہیں۔
بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے پاکستان کے نجی ٹی وی کا ایک کلپ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور کہا کہ راہول گاندھی اور پاکستان ایک ہی زبان بول رہے ہیں
رہول گاندھی نے کیا کہا؟
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیر خارجہ جئے شنکر پر ایک بار پھر لفظوں کا حملہ کیا، راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا تھا کہ وزیر خارجہ جے شنکر کی خاموشی صرف بتانے والی نہیں ہے بلکہ یہ شرمناک ہے۔ تو میں ایک بار پھر پوچھوں گا کہ ہم نے کتنے بھارتی طیارے کھو دیے ہیں، پاکستان جانتا ہے تو ہم کیوں نے جان پائے؟
Please tell us that this video is AI generated. Cannot believe that he is our Foreign Minister and said this.
This is almost like demonetisation. People who had black money knew what was coming and rest of country was clueless. Masterstroke indeed! pic.twitter.com/tlLsTlsmw2
— Congress Kerala (@INCKerala) May 16, 2025