شدید گرمی کی لہر ، تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی، پنجاب میں کل سے ہی سیکنڈ شفٹ کو چھٹیاں دے دی گئیں

شدید گرمی کی لہر ، تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی، پنجاب میں کل سے ہی سیکنڈ شفٹ کو چھٹیاں دے دی گئیں

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، جس کے پیش نظر سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے نئے اوقات کار کا اطلاق فوری طورپر نافذ العمل ہو گا۔

عظمیٰ بخاری نے سینیٹر فیصل واوڈا کو ذہنی مریض اور سستا شاہ رخ خان کہہ دیا

تمام سرکاری اور نجی اسکول اب صبح 7 بج کر 15 منٹ پر کھلیں گے، پرائمری اسکولوں میں تدریسی اوقات صبح 7 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 11 بج کر 40 منٹ تک ہوں گے جبکہ مڈل اور ہائی اسکولوں میں تدریسی اوقات صبح 7 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 15 منٹ تک جاری رہیں گے۔

دوسری جانب پنجاب میں بڑھتی گرمی کی وجہ سے 28 مئی سے گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اس وقت تک اسکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے  ساڑھے گیارہ بجے تک ہوں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق تمام اسکول محدود  اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کریں گے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے ہیٹ ویو کی وجہ سے سرکاری اسکولوں کی سیکنڈ شفٹ میں کل سے ہی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکول 28 سے 14 اگست تک بند رہیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *