ہیش ٹیگ ’’فیلڈمارشل فاتح حق عاصم منیر ‘‘ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ہیش ٹیگ ’’فیلڈمارشل فاتح حق عاصم منیر ‘‘ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ویب ڈیسک: جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی رینک فیلڈ مارشل پر ترقی دیے جانے کے بعد، سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر (X) پر پاکستانی قوم کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
ہیش ٹیگ #فیلڈمارشل_فاتح_حق_عاصم_منیر نہ صرف سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے بلکہ ہزاروں صارفین اس عظیم اعزاز پر اپنے جذبات، مبارکبادیں اور تحسینی پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر صارف محمد حنزلہ نے ایک قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا:
“وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ — بےشک ﷲ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔”

ایک اور صارف شازل نے لکھا:
“عاصم منیر نے ثابت کیا کہ قیادت صرف رینک سے نہیں، کردار سے پہچانی جاتی ہے۔ اصولوں پر ڈٹ کر، دشمنوں کو بےنقاب کر کے، انہوں نے حقیقی معنوں میں حق کا ساتھ دیا۔”

ٹوئٹر صارف آمنہ آصف نے اپنے جذبات کا اظہار ان الفاظ میں کیا:
“جب ملک مشکل میں ہو، تو ایک ہی نام ابھرتا ہے—عاصم منیر، جو صرف سپہ سالار نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے!”

اس قومی ردعمل سے واضح ہوتا ہے کہ جنرل (فیلڈ مارشل) عاصم منیر کو صرف ایک فوجی لیڈر کے طور پر نہیں بلکہ حق، اصول پسندی، اور نظریاتی قیادت کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ خراجِ تحسین نہ صرف جنرل عاصم منیر کی شخصیت کے لیے ہے، بلکہ یہ افواجِ پاکستان کے وقار، استحکام اور قربانیوں کا بھی اعتراف ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم اپنے سپہ سالار کی قیادت اور خدمات پر فخر محسوس کرتی ہے، اور یہ لمحہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک یادگار باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *