چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد

راولپنڈی ۔  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے اعلیٰ ترین فوجی رینک پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی غیر معمولی قیادت، غیر متزلزل لگن اور قوم کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اصولی موقف اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے قابلِ تقلید کردار ادا کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں حالیہ کامیاب آپریشنز معرکۂ حق اور بنیان المرصوص کا بھی ذکر کیا اور انہیں قومی سلامتی و دفاع کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز نہ صرف عاصم منیر کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ یہ افواجِ پاکستان کے وقار، عزم اور قربانیوں کا بھی اعتراف ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *