فیلڈ مارشل کا خطاب کب دیا جاتا ہے؟ تفصیل جانیئے

فیلڈ مارشل کا خطاب کب دیا جاتا ہے؟ تفصیل جانیئے

فیلڈ مارشل فوج کا سب سے اعلیٰ (Five-Star) اعزازی عہدہ ہوتا ہے، جو کسی جرنیل کو غیر معمولی کامیابی پر دیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوج میں فیلڈ مارشل کا اعزازی عہدہ سب سے برا ہوتا ہے جو کسی جرنیل کو غیر معمولی کامیابی یا درج ذیل صورتوں میں دیا جاتا ہےجنگ میں غیر معمولی کامیابی، طویل اور مثالی فوجی خدمات، قومی دفاع میں فیصلہ کن کردار، افواج کی اعلیٰ قیادت میں بے مثال کارکردگی۔

یہ رینک عام طور پر ریٹائرمنٹ کے قریب یا بعد میں دیا جاتا ہے اور اس کا مقصد عملی کمانڈ سے زیادہ علامتی اعزاز ہوتا ہے۔ فیلڈ مارشل سے اوپر بھی کوئی رینک ہوتا ہے؟ فیلڈ مارشل سے اوپر کوئی باقاعدہ فوجی رینک موجود نہیں ہوتا۔ یہی رینک دنیا بھر میں اکثر فوجی درجہ بندی کا اختتامی اور سب سے بلند مقام سمجھا جاتا ہے۔

آرمی چیف (جنرل) = 4-ستارے، فیلڈ مارشل = 5-ستارے، دنیا اور برصغیر میں فیلڈ مارشل کی مثالیں: پاکستا میں اس جنرل عاصم منیر سے قبل یہ اعزازی عہدہ جنرل ایوب خان کو حاصل رہا ہے، جبکہ بھارت میں فیلڈ مارشل سیم مانک شاہ 1973 کو یہ اعزازی عہدہ حاصل رہا ہے۔ اسی طرح بھارت میں فیلڈ مارشل کے ایم کریاپّا 1986 (بعد از وفات اعزاز) دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *