پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار پربھو کرشنا کو جاسوسی سرگرمیوں پر بے دخلی کے احکامات جاری

پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار پربھو کرشنا کو جاسوسی سرگرمیوں پر بے دخلی کے احکامات جاری

پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے رکن پربھو کرشنا کو جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ملک سےبے دخلی کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارتی ناظم الامور وزارت خارجہ طلب کر کے فیصلہ سے آگاہ کیا اور پربھو کرشنا کو جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر نا پسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ اس سٹاف ممبر کی حیثیت سے متصادم سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے کیا گیا اور متعلقہ اہلکار پربھو کرشنا کو 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن کا کوئی بھی سفارتکار یا عملہ اپنے مراعات اور حیثیت کا کسی بھی طرح غلط استعمال نہ کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پربھو کرشنا اپنی سفارتی حیثیت سے متصادم سرگرمیوں میں ملوث تھا جس پر پربھو کو 24 گھنٹے کے اندر پاکستان سے نکل جانے کو کہا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے بھارتی ناظم الامور وزارت خارجہ طلب کر کے فیصلہ سے آگاہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *