پنجاب کے بعد سندھ اور خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے بعد سندھ اور خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے بعد سندھ اور خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں 15جون سے 31اگست تک ہوں گی  جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے31جولائی تک ہوگی۔

ادھرمحکمہ تعلیم سندھ نے یکم جون سے 31جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، موسم گرما کی تعطیلات کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پرہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو 6 ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق یکم جون سے  31جولائی تک اسکول وکالجز بند رہیں گے۔

اس سے قبل حکومت پنجاب نے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفٹرنون سکولز میں کل سے جبکہ دیگر سکولوں میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، پنجاب بھر کے تمام سکول 15اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *