حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی

حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی

ادارہ قومی بچت نے ملک میں افراطِ زر کی شرح میں حالیہ کمی کے بعد قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا، منا فع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق مختلف بچت اسکیموں پر علیحدہ علیحدہ شرح سے ہوگا۔

سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شر ح ایک فیصد کمی کے بعد اب 9.5 فیصد ہوگی اور سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع 30 بیسز پوائنٹس کمی کر کے 10.9 فیصد کر دیا گیا۔

ڈالر مزید مضبوط ، روپے کی قدر میں کمی ہو گئی

اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 18 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.52 فیصد، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی منا فع کی شرح 21 بیسز پوائنٹس کمی سے 11.91 فیصد ہو گئی۔

بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہدا ء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد اب 13.4 فیصد دیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *