پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

قومی ائیر لائن پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی، لاہور سے پیرس کیلئے ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔

سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو 6 ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ اس پرواز کے آغاز سے ہفتہ وار تین براہ راست پروازیں پی آئی اے کے آپریشن کا حصہ بن جائیں گی۔

قومی ائیر لائن اپنے عوام کی ضروریات اور سہولت کے لیے بہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *