خانپور ڈیم میں خطرناک حد تک پانی کی کمی، پانی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ

خانپور ڈیم میں خطرناک حد تک پانی کی کمی، پانی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ

 ملک کے اہم آبی ذخیرے خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے، جس کے باعث گزشتہ تین روز سے نہری پانی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت خانپور ڈیم میں پانی کی سطح صرف 1928.79 فٹ رہ گئی، جو اس کی مکمل گنجائش 1982 فٹ سے کافی کم ہے۔ مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ موجودہ پانی کی آمد صرف 26 کیوسک ہے، جبکہ اخراج 148 کیوسک تک پہنچ چکا ہے، توازن کے بگڑنے پر حکام نے فوری طور پر پانی کی بچت کیلے ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نہری پانی کی فراہمی کی بندش قانون اور ضابطے کے مطابق کی گئی ہے، تاکہ کم پانی کی صورت حال سے بہتر طور پر نمٹا جا سکے۔ تاہم شہریوں کے لیے ایک اطمینان بخش خبر یہ ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی بدستور جاری ہے۔

ڈیم انتظامیہ نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ جڑواں شہروں کو پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے، تاکہ عوام کی بنیادی ضروریات متاثر نہ ہوں۔ انتظامیہ کے بیان کے مطابق وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور جیسے ہی پانی کی آمد بہتر ہو گی، نہری پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

دوسری جانب وہ کسان جو اپنی فصلوں کے لیے خانپور ڈیم پر انحصار کرتے ہیں، ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور عارضی طور پر متبادل ذرائع سے کام چلائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *