فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی میڈیا کی ایک بار پھر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہمارے لئے فخر کا باعث ہے۔
ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے میڈیا کے کردار کو سراہا اور کہا کہ میڈیا نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم ہمیشہ سچ بولتے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ہم نے ثابت کیا ہم مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پاکستان کا ستون ہے اور انہوں نے ہمارے ساتھ مل کر مختلف جنگوں میں حصہ لیا۔یاد رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا، جس کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔