پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سر کرلیا ہے، جس کے بعد وہ پاکستان کی تاریخ میں آٹھ ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون  کوہ پیما بن گئی ہیں ۔

نائلہ کیانی اس سے قبل ماؤنٹ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے، مناسلو اور براڈ پیک سر کر چکی ہیں۔

نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔

نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک کے ٹاپ پر بھی جانے والی نائلہ پہلی پاکستانی خاتون تھیں۔

نائلہ کیانی  ایک امیچر باکسر ہیں اور انہوں نے ایرو سپیس انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے اور اسی شعبے میں کچھ عرصہ کام بھی کیا ہے، ان کا تعلق بنیادی طور پر پاکستان کے علاقے گجر خان سے ہے جبکہ بعد میں انہوں نے راولپنڈی میں رہائش اختیار کی۔

نائلہ کیانی کو حکومت پاکستان نے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ستارہ پاکستان سے بھی نوازا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *