اسلام آباد یونائیٹڈ کے 29سالہ اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ۔
صاحبزادہ فرحان نے کیلنڈر ایئر میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کر کے بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا ۔ یہ کارنامہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )10 کے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک اور نصف سنچری مکمل کر کے انجام دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی
حالانکہ ان کی ٹیم یہ میچ ہا ر گئی لیکن انہوں نے رواں سال 18 اننگز میں 1000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کرنے کا ویرات کوہلی کا کم ترین اننگز میں ہزار ٹوئنٹی 20 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی بیٹسمین جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
کوہلی نے 2016 میں 18 اننگز میں 1000 رنز مکمل کرنے کے یہ کارنامہ سرنجام دیا تھا ، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان 2021 میں 20 اننگز میں 1000 رنز مکمل کرکے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔