وزارت داخلہ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز میں سکیورٹی انتظامات کیلئے پاک فورسز اورسول آرمڈ فورس کی تعیناتی کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق وزارت داخلہ نے رواں ہفتے یعنی 25مئی 2025ء پاکستان کا دورہ کرنے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کیلئے ہوگی، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جبکہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ہوگی۔