پاکستان تحریک انصاف کی رہنمازرتاج گل کا کہنا ہے کہ موجودہ سب کچھ بانی پارٹی عمران خان کو جھکانے کیلئے ہو رہا ہے، وہ نہ جھکیں گے نہ ہی بکیں گے،بشری بی بی بیگناہ ہیں انہیں جیل میں کوئی سہولیات میسر نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما زرتا ج گل نے اپنے بیان میں کہا کہ اڈیالہ جیل ٹرائل میں مجھے یہ معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی جیل میں اپنے سیل میں بے ہوش ہو گئی تھیں وہ گھریلو خاتون ہیں ، بیگناہ جیل کی قید کاٹ رہی ہیں ، انہوں نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے آواز اٹھا نے کی اپیل کر دی ۔
ان کو جیل میں کوئی سہولیات میسر نہیں، ان کے ساتھ ایسا نارواسلوک اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ خان صاحب کو جھکانے پر مجبور کیا جائے ، خان صاحب کسی کے آگے نہ جھکیں گے اور نہ ہی بکیں گے ۔