مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ، کون سی اشیا سستی ہوئی ہیں؟

مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ، کون سی اشیا سستی ہوئی ہیں؟

مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ، ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء مہنگی جبکہ 14 کی قیمتیں کم ہوئیں۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 29 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح 1 اعشاریہ 35 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 5 روپے 23 پیسے مہنگے ہوئے۔ جبکہ انڈے فی درجن 23 روپے 56 پیسے مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران گڑ فی کلو 3 روپے 27 پیسے مہنگا ہوا جبکہ کیلے فی درجن 1 روپے 75 پیسے مہنگے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کرنٹ اکائونٹ سرپلس، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ، معاشی اشاریے بہتر لیکن مہنگائی میں اضافے کا خدشہ

دال مونگ،گندم کا آٹا،چنے،بچوں کا خشک دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی فی کلو 36 روپے 49 پیسے سستی ہوئی ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 2 روپے 51 پیسے سستے ہوئے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق لہسن کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کمی ہوئی جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر بھی 78 روپے 96 پیسے سستا ہوا ہے۔ ڈیزل،دال مسور،چاول،جلانے کی لکڑی،چینی بھی سستی ہونے والی اشیاء شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بریڈ،تازہ دودھ،دہی،نمک، سگریٹ سمیت 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم بھی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہو گی، نواز شریف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *