ویب ڈیسک۔ سندھ اسمبلی نے متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا جائے۔ یہ قرارداد رکن سندھ اسمبلی فاروق اعوان کی جانب سے پیش کی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایئرپورٹ رکھا جائے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا پرانا نام بحال کیا جائے۔
بعد ازاں سندھ اسمبلی نے یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، جس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔