چین کی ای کامرس کمپنی ’علی بابا‘ کا پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان

چین کی ای کامرس کمپنی ’علی بابا‘ کا پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان

چین کی ای کامرس کمپنی ’علی بابا ڈاٹ کام‘نے پاکستانی برآمد کنندگان کو ان کے بین الاقوامی تجارتی عمل کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے تیار کردہ آن لائن لاجسٹکس خدمات کا ایک جامع مجموعہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

’علی بابا‘ پاکستانی کاروباری اداروں کو عالمی منڈیوں میں ترقی کے اہم مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں مدد دینے کے لیے ضروری ٹولز پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ای کامرس سیکٹر میں دنیا کی 46 ویں بڑی مارکیٹ بن گیا

لاجسٹک سروسز کا مقصد بین الاقوامی تجارت میں روایتی رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے حل فراہم کرکے پاکستانی برآمد کنندگان کی مدد کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سرحد پار ای کامرس میں زبردست اضافے کے پیش نظر پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو عالمی تجارت میں حصہ لینے کے نئے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

تاہم ، انہیں اہم چینلجز کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر ان کے برآمدی عمل کو بہتر بنانے میں۔ ایس ایم ایز کو دنیا بھر میں سامان بھیجنے میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

’علی بابا‘ نے دنیا بھر میں 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں پاکستانی مصنوعات برآمد کرنے کے لیے معروف بین الاقوامی ایکسپریس ڈلیوری کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ چونکہ لاجسٹکس کو ایک بڑی رکاوٹ کے طور پر شناخت کیا گیا ہے، لہٰذا کاروباری اداروں کو اخراجات اور خطرات کو کم کرتے ہوئے بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے شپنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا ای- کامرس سیکٹر آئیندہ چند سال میں 6بلین ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے

علی بابا گلوبل بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) ای کامرس کے لیے ایک معروف پلیٹ فارم ہے۔ سروس تیز اور قابل اعتماد بین الاقوامی شپنگ کے اختیارات کی حمایت کرتی ہے اور پورے لاجسٹکس کے عمل کو ضم کرتی ہے – پیکیجنگ اور گودام سے لے کر ترسیل تک – کاروباری اداروں کو اخراجات اور وقت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

اپنے بین الاقوامی ایکسپریس ڈلیوری پارٹنرز کے ذریعے ’علی بابا ڈاٹ کام‘ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سامان کو محفوظ طریقے سے اور مقررہ وقت پر منتقل کیا جائے جبکہ تفصیلی آرڈر ٹریکنگ ٹولز اور کسٹمز ایڈوائزری سروسز بھی فراہم کی جائیں۔ علی بابا پاکستانی برآمدی کاروباروں کو خطرات کو کم کرنے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ان کی مسابقت کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔

لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ’علی بابا ڈاٹ کام‘ میں گلوبل سپلائی چین کی سربراہ سمر گاؤ نے کہا کہ عالمی تجارت میں ایس ایم ایز کے لیے آن لائن لاجسٹکس سروسز ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن لاجسٹکس خدمات آپریشنز کو ہموار کرتی ہیں، اخراجات کو کم کرتی ہیں اور کاروباری اداروں کو عالمی مارکیٹوں کو آسانی سے تبدیل کرنے کے لیے بااختیار بناتی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ’علی بابا‘ پاکستانی ایس ایم ایز کو اپنی مسابقت بڑھانے، بروقت ترسیل کو یقینی بنانے اور مارکیٹ کی طلب کا فوری جواب دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *