اسلام آباد میٹرو بس کے تمام روٹس کے کرایوں میں بڑے اضافے کا اعلان

اسلام آباد میٹرو بس کے تمام روٹس کے کرایوں میں بڑے اضافے کا اعلان

پاکستان کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے تمام روٹس پر چلنے والی میٹروبسز کے کرایوں میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

پاکستان کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری آرڈر کے مطابق اسلام آباد سے منسلکہ تمام روٹس پر چلنے والی اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا ہے۔

نئے کرائے نامہ کا اطلاق پیر 26 مئی سے ہو گا، گرین لائن میٹرو بس کا روٹ بہارہ کہو سے پمز اسپتال تک، بلیو لائن کا روٹ گلبرگ گرین سے پمز اسپتال تک جبکہ اورینج لائن میٹرو بس کا روٹ اسلام آباد ائیرپورٹ پارکنگ سے جی نائن اور ایچ نائن تک ہے۔

نئے کرایہ نامہ کے مطابق اب سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ بھی 100 روپے وصول کیا جائے گا، ادھر عوام نے سی ڈی اے کے نئے کرایہ نامہ کو مکمل مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد روٹس پر چلنے والی تمام میٹروبسز کا 50 روپے کرایہ پہلے سے ہی زیادہ ہے جبکہ بسز کی تعداد کم ہونے کی صورت میں زیادہ تر مسافروں کو کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑتا ہے۔

مسافروں نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے اچانک کرایوں میں اضافہ قطعاً قابل قبول نہیں ہے، یہ سی ڈی اے کی جانب سے انتہائی ظالمانہ اقدام ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں سٹاپ ٹو سٹاپ 100 روپے کرایہ وصول کیا جائے، حکومت فوری اس ظالمانہ اقدام کا نوٹس لے، واضح رہے کہ صدر تا سیکریٹریٹ پنجاب ریڈ میٹروبس سروس کا کرایہ آج بھی 30 روپے ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *