نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن ٹیرف کی نئی منظوری دے دی

نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن ٹیرف کی نئی منظوری دے دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن ٹیرف کی نئی منظوری دے دی ہے، جو مالی سال 2023-24 سے 2029-30 تک کے لیے مؤثر ہوگی۔

نیپرا کے مطابق یہ منظوری ملک میں نافذ یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت دی گئی ہے، جس کے باعث صارفین کے بجلی کے بلوں پر فوری طور پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میٹرو بس کے تمام روٹس کے کرایوں میں بڑے اضافے کا اعلان

فیصلے میں ٹرانسمیشن کے لیے 12 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی (ROE)منظور کیا گیا ہے، جبکہ نقصانات (لائن لاسز) سے متعلق اہداف میں کوئی نرمی نہیں کی گئی اور پچھلے اہداف برقرار رکھے گئے ہیں۔ ٹیرف میں قرض اور ایکویٹی کا تناسب 70:30 رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، مزید ہزاروں روپے مہنگا

کے الیکٹرک کے ترجمان نے اس فیصلے کو کمپنی کے سرمایہ کاری منصوبے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب سپلائی ٹیرف اور سرمایہ کاری منصوبے کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین کی ای کامرس کمپنی ’علی بابا‘ کا پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان

ترجمان کے مطابق اس فیصلے کی بنیاد پر کے الیکٹرک اپنے نیٹ ورک میں بہتری اور توسیع کرے گی۔ کمپنی کے مطابق نجکاری کے بعد سے اب تک کے الیکٹرک نے 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *