پی ایس ایل فائنل آج، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے

پی ایس ایل فائنل آج، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل آج شام لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں اب تک پی ایس ایل کی تاریخ میں 19 بار آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں سے 9، 9 میچز دونوں نے جیتے، جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ رواں سیزن میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دو بار مقابلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ، جیت کے لیے میدان میں اُتریں گے : محمد عامر

پہلا میچ لاہور قلندرز نے 79 رنز سے اپنے نام کیا، جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔ لاہور قلندرز اب تک دو مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت چکی ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2019ء میں چیمپئن بنی تھی۔

اس سیزن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد بطور ٹیم ڈائریکٹر کر رہے ہیں، جو لاہور کے خلاف 357 رنز بنا چکے ہیں۔ دوسری جانب لاہور قلندرز کے فخر زمان 442 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے کامیاب ترین بیٹر ہیں۔

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں ٹیموں کی کارکردگی ایک جیسی رہی ہے، جس سے فائنل میچ کے انتہائی دلچسپ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ فائنل آج شام 7بج کر 30منٹ پر کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 10 کے فائنل سے قبل بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ فائنل جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے پاک فورسز اور آرمڈ فورس کی تعیناتی کی منظوری

شاہین آفریدی نے پی ایس ایل ٹین کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے اہم موقع پر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے ہرا کرفائنل میں جگہ بنالی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *