خیبر پختونخوا میں 2500 طلبا کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست، طلبا کے ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد ‘ کے فلک شگاف نعرے

خیبر پختونخوا میں 2500 طلبا کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست، طلبا کے ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد ‘ کے فلک شگاف نعرے

خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے 2500 سے زیادہ طلبا کی ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر )کے ساتھ خصوصی نشست، نشست میں طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مل کر ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر ) احمد شریف چوہدری کے ساتھ خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبا و طالبات نےخصوصی نشست میں شرکت کی، نشست کےدوران طلبا نے محب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگا۔ نشست سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے دلوں کو گرما دینے والی تقریر کی، تقریر کےدوران طلبا ہال میں کھڑے ہو کر قومی پرچم لہرا کر نعرے لگاتے رہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سمجھتا تھا کہ یہاں کے عوام اور فوج ایک دوسرے سے دور ہیں،آپ نے دیکھا کہ آپ کس طرح ملک کے ساتھ کھڑے ہوئے اور پوری قوم ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی، بھارت نے پاکستان پر جارحیت کی تو وہ سمجھ بیٹھا تھا کہ پاکستان اس کا جواب نہیں دے گا، ہم نے جواب دیا تو پوری دُنیا نے دیکھا۔

انہوں نے طلبا سے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم بھارت کے 26 اہداف کو نشانہ بنائیں گے اور آپ نے دیکھا کہ ہم نے بھارت کے 26 اہداف کو نشانہ بنایا اور اس بریگیڈ کو بھی تباہ کر دیا جہاں سے مظفرآباد میں ہمارے 7 سالہ معصوم ارتضیٰ کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ارتضیٰ کا بھی بدلہ لے لیا، 6 اور7 مئی کو جن ایئر بیسز سے طیارے اڑے تھے انہیں مکمل تباہ کردیا، ہم نے بھارت کے کسی شہری، مندر یا عبادت گاہ کو نشانہ نہیں بنایا۔

بلوچستان میں ہر شہادت کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، مسئلہ افغان اشرافیہ کا ہے جسے بھارت پیسے دے کر خریدتا ہے، ہم افغان بھائیوں سے کتہے ہیں دہشتگردوں کو پنا ہ نہ دیں، خارجی اور اسلام اکٹھے نہیں چل سکتے، دہشتگردوں کا دین اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دہشتگرد ہندوستان کے پیرو کار ہیں، مساجد کو شہید کرنے والے دہشتگرد ہیں، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور مسجدوں کو شہید کرنے والوں کا دین اور اسلام سے کیا تعلق ہو سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ خارجی نور ولی کہتا ہے کہ آپ کافروں سے مدد لے سکتے ہیں، تم ان کافروں سے مدد مانگتے ہو جو کشمیریوں کی عزتیں پامال کرتے ہیں، ہمارا پہلا انتخاب امن ہے، لیکن ہمارے عوام اور ملک کو کوئی میلی آنکھ سے دیکھا گا تو ہمارا جواب بھی انتہائی سخت ہوگا۔

تقریب کے دوران پختون طلبا نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔ ہال میں پاک فوج زندآباد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کی ہر سُو گونجتے رہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *