چینی ماہرین نے فائیو جی سیٹلائٹ کی نئی ٹیکنالوجی تیار کر لی

چینی ماہرین نے فائیو جی سیٹلائٹ کی نئی ٹیکنالوجی تیار کر لی

چینی ماہرین نے فائیو جی سیٹلائٹ کی ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی جو سمارٹ فونز کے ذریعے براہ راست ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کرے گی۔

چینی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی کمپنی سپیس ایکس کے مقابلے میں سیٹلائٹ، برانڈ بینڈ اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کیلئے بنائی گئی چینی کمپنی نے فائیو جی سیٹلائٹ کی نئی ٹیکنالوجی کی کامیاب آزمائش بھی کر لی ۔

چینی ماہرین نے نئی ٹیکنالوجی کو ’نان ٹریسٹریل نیٹ ورک‘ (Non-Terrestrial Network (NTN) ) ( این ٹی این) کا نام دیا ہے جو کہ عام سمارٹ فونز کو کسی طرح کے خصوصی ہارڈویئر اور سافٹ ویئرز کے بغیر ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : نوواک جوکووچ نے 100واں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

یہ فائیو جی سیٹلائٹ ایک طرح سے انٹرنیٹ سگنلز کی طرح کام کرے گی لیکن اس کیلئے موبائل نیٹ ورک سگنلز کی ضرورت نہیں ہوگی اور نئی ٹیکنالوجی انٹرنیٹ کا متبادل سمجھی جا رہی ہے۔

مذکورہ ٹیکنالوجی تیار کرنے والے چینی ماہرین نے اعتراف کیا ہے  کہ مذکورہ ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کیلئے کئی قانونی چیلنجز ہیں، ممکنہ طور پر امریکا اس پر پابندیاں عائد کرے گا جبکہ دیگر ممالک میں بھی اسے قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *