چیئرمین سینیٹ و سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آمدہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے ۔
لاہور میں ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا معاملہ کورٹ میں ہے، عدالت کو فیصلہ کرنے د یں ۔
انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو بھارت کے خلاف شاندار فتح کی مبارکباد دیتا ہوں، بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج نے بہترین کارنامہ انجام دیا جو دشمن کو مدتوں یاد ر ہے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر نے ہماری حکومتی اور عسکری پالیسی کا خیر مقدم کیا، پہلگام واقعے پر پاکستان نے مودی سرکار کوآزادانہ انکوائری کا کہا تھا۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھارت کی مداخلت کا معاملہ سب سے پہلے میں نے اٹھایا تھا۔