کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )10کے فائنل مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سعود شکیل کا کہنا تھا کہ پریشر میچ میں بڑا ٹوٹل بنا کر حریف کو دباؤ میں لانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کون ؟ رمیز راجہ نے پیشگوئی کردی

فائنل بہت بڑا میچ ہوتا ہے، پی ایس ایل فائنل کو بھی عام میچ کی طرح کھیلیں گے۔ سعود شکیل نے کہا کہ وسیم جونیئر کی جگہ خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا ہے، وسیم جونیئر کو انجری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کی ٹیم ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی

دوسری جانب لاہور قلندرز کےکپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں سب منجھے ہوئے اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں، اسکواڈ میں شکیب الحسن کی جگہ سکندر رضا کو شامل کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *